21 اکتوبر 2013 - 20:30
اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس سے مخصوص ٹی وی چینل

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی میں ٹی وی شعبے کے سربراہ علی دارابی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس سے مخصوص ٹی وی چینل عنقریب شروع کیا جائے گا۔

ابنا: علی دارابی نے آئي آر آئی بی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے موضوعات اسٹراٹیجیک موضوعات ہیں اور یہ چینل، خاص طور سے ان ہی موضوعات کی کوریج کے لئے شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب اس چینل کی آزمائشی نشریات شروع کی جائيں گي۔ علی دارابی نے کہا کہ دفاع مقدس کی بنیاد ایثار، شہادت، جہاد، توکل اور اہل بیت اطہار علیھم السلام سے توسل پر استوار ہیں اور ان مسائل کا بیان نہایت ضروری و ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس سال ہفتۂ دفاع مقدس میں پیش کئے کئے پروگراموں کو سراہا۔

.......

/169